امیر قطر سے آرمی چیف کی ملاقات
دوحہ ...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوحہ کا دورہ کیا۔ قطر کے قومی دن کی پریڈ میں شرکت کی۔ آرمی چیف سے ملاقات میں امیر قطر نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی افغانستان میں امن کے لئے قطر کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ دوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے قطر ی وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی۔